پاکستان
08 اگست ، 2012

کراچی لاہور کے مابین نئی ٹرین سروس،چار کمپنیوں کے ٹینڈرز جمع

لاہور…لاہور اور کراچی کے درمیان نجی شعبے کے زیر اہتمام نئی ٹرین چلانے کیلئے چار کمپنیوں نے ٹینڈر جمع کرا دیئے ہیں۔ ریلوے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان نئی ٹرین چلانے اور لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کو نجی شعبے میں دینے کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔ نئی ٹرین کے لئے چار جبکہ ریل کار کے لئے صرف ایک کمپنی نے ٹینڈر جمع کرایا ہے، یہ ٹینڈر چند روز میں کھول دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :