پاکستان
08 اگست ، 2012

لاہور: پاک بھارت تعلقات میں میڈیا کا کردار کے موضوع پر سیمینار

لاہور … پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر اور مضبوط تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ثابت ہوں گے، دونوں ملکو ں کو امن کی آشا جیسے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور پریس کلب میں ”پاک بھارت تعلقات میں میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں میں سرحدی دوریاں حائل ہیں، جنہیں کم کرنے کیلئے نرم ویزا پالیسی پہلا قدم ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ دونوں ملکوں میں بیشتر قدریں مشترک ہیں اس لئے حکومتی سطح پر کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی۔

مزید خبریں :