پاکستان
08 اگست ، 2012

جعلی ڈگری کیس: ق لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اقبال لنگڑیال نااہل قرار

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی اقبال لنگڑیال کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیا۔ چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق کے رکن محمد اقبال لنگڑیال کے مخالف انتخابی امیدوار نے ان کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں کیس دائر کر رکھا تھا جس میں انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد انہیں پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔

مزید خبریں :