پاکستان
08 اگست ، 2012

ارسلان افتخار کیخلاف انکوائری رکوانے کاتاثر گمراہ کن ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کے خلاف مبینہ فراڈکیس کی انکوائری رکوانے کے تاثر کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ارسلان نے اٹارنی جنرل، نیب اور مشترکا تحقیقاتی ٹیم پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک ریاض کی حمایتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی کو عدالت میں سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی تھی جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن ایس پی رورل فیصل بشیر میمن ملک ریاض کے ساتھ تھے اور انہیں ذاتی سیکیورٹی ملازم کے طور پر پروٹوکول دے رہے تھے۔ اس وجہ سے انہیں پوزیشن واضح کرنے کے لیے بلایا گیا جب کہ انکوائری اس لیے روکی گئی تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ تعصب پر مبنی نہیں۔

مزید خبریں :