09 اگست ، 2012
اسلام آباد… وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں 20 اگست سے تین عام تعطیلات کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے ہفتہ وار دو تعطیلات منانے والوں کیلئے یہ چھٹیاں پانچ بن گئی ہیں وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بیس، اکیس اور بائیس اگست کو عام تعطیل ہوگی، اس طرح ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کرنے والے ملازمین کیلئے یہ چھٹیاں پانچ بن جائیں گی جبکہ صرف اتوار کی تعطیل کرنے والوں کیلئے مجموعی طور پر چار چھٹیاں ہوں گی۔