09 اگست ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاکراللہ جان نے سندھ ہائیکورٹ میں ججز اور سینئر وکلاء سے الوداعی ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاکر اللہ جان نے سندھ ہائی کورٹ کے دورے کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا سے الوداعی ملاقات کی۔ جسٹس شاکر اللہ جان 17 اگست کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شاکراللہ جان کا کہنا تھا کہ وہ چالیس سالہ کیریئر کے دوران بیس سال بینچ کا حصہ رہے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے تجربے سے نوجوان وکلا کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔