09 اگست ، 2012
کراچی…سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات نوے روز میں کرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اعتراضات دور کرنے کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آفس نے اپیل میں گورنر سندھ کے وکیل کانام وکالت نامے میں شامل نہ ہونے پراعتراض لگاکر درخواست واپس کردی گئی تھی۔سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے دائر کردہ نئی اپیل میں گورنر سندھ کا نام درخواست گزار کی حیثیت سے ہٹا دیا گیا، اب اپیل صرف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔