پاکستان
09 اگست ، 2012

اے جی آفس ایمپلائز یونین نے تالہ بندی کا اعلان کر دیا

لاہور…اے جی آفس ایمپلائز یونین نے ہر جمعرات کو دفاترکی تالہ بندی اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے،راہنماوٴں کاکہنا ہے کہ 15اکتوبرتک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توغیرمعینہ مدت کیلئے تالہ بندی کی جائیگی۔ لاہور میں چاروں صوبوں کے اے جی آفسز کی ایمپلائز یونینوں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ،شر کاء نے فیصلہ کیا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک جمعرات کو دفاتر کی تالہ بندی اور جزوی ہڑتال کی جائے گی،15اکتوبرتک مطالبات تسلیم نہ کیئے جانے پر تالہ بندی کو غیرمعینہ مدت تک بڑھا دیا جائے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو آڈٹ الاوٴنس دیا جائے اور اگلے گریڈ میں ترقی کا فارمولا وضع کیا جائے۔

مزید خبریں :