09 اگست ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے صوبہ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 24منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔جن سے مجموعی طور پر تقریبا 2100میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ خیبر پختون خوا پن بجلی کے ترقیاتی ادارہ شیڈو کے منیجنگ ڈائرکٹر بہادر شاہ نے جیونیوز کو بتایا کہ 24منصوبے آئندہ 10سال میں مکمل ہو ں گے۔ جن پر مجموعی طور پر 330ارب روپے لاگت آئے گی۔بہادر شاہ نے بتایا کہ 24 منصوبوں میں 3قلیل المیعاد ہیں۔ جن پر کام جاری ہے اور پن بجلی کے ان منصوبوں سے 56 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔