پاکستان
09 اگست ، 2012

عزیر بلوچ اور بابالاڈلا کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جا ری

کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے اسلحہ سپلائی کرنے کے مقدمے میں مفرور ملزما ن عزیر بلوچ،نورمحمد عرف بابالاڈلا اور دیگرکے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ مقدمے کی سماعت کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیر سید اسداللہ شاہ راشدی کی عدالت میں گرفتار ملزمان سیف بگٹی،شمس الدین اور عبدالغفار کو جیل سے نہیں لایاگیااورملزمان کی عدم پیشی کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکی۔عدالت نے سماعت 28اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ایک بار پھر مقدمے کے مفرور ملزمان عزیر بلوچ،نور محمد عرف بابالاڈلا اور دیگر کی عدم گرفتاری پر دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مزید خبریں :