12 اگست ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، لیکن محکمہ موسمیات نیبالائی علاقوں میں آج بھی برسات کی پیش گوئی ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان،بہاولپور،لاہور،گوجرانوالہ،مالاکنڈ ،ہزارہ،میرپورخاص اور کشمیر ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گڑی دوپٹہ میں 23 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، جبکہ منگلا 19،پارا چنار 12،کوٹلی 11،راولا کوٹ 10،مظفر آباد 06،منڈی بہاء الدین اور لاہور ایئرپورٹ پر04 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی، جب کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔