کھیل
13 اگست ، 2012

لندن اولمپکس ختم، جھنڈا ریو ڈی جینیروکے میئرکے حوالے

لندن اولمپکس ختم، جھنڈا ریو ڈی جینیروکے میئرکے حوالے

لندن…لندن میں اولمپک مشعل بھجا دی گئی اوراولمپک کا جھنڈا ریوڈی جینیرو کے میئرکے حوالے کردیا گیا۔برازیل کا شہر ریو ڈی جینیرو 2016 کے اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔لندن کے اولمپک اسٹیڈیم میں ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں آئی او سی کے سربراہ جیک راگ نے خطاب کیا،انہوں نے لندن گیمز کے آرگنائزر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر اولمپک فلیگ 2016 کے میزبان شہر ریو ڈی جینیرو کے ناظم کے ایڈوارڈو پیز کے حوالے کیا ۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اختتامی تقریب میں اولمپک مشعل بجھائی گئی۔اختتامی تقریب میں پاکستانی سمیت 204ملکوں کے جھنڈے لہرائے گئے ،اولمپک اسٹیڈیم میں ہزاروں ایتھلیٹس اِس تقریب میں شریک ہوئے، اِس موقع پر جیتنے والے ایتھلیٹس خوشی سے نہال نظرآئے ، کئی ایتھلیٹس تاریخی لمحات فلمبند کرتے رہے جبکہ پاکستانی دستہ خالی ہاتھ وطن واپس آنے کے لئے تیار ی کی۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص بھی کیا گیا۔برطانوی پاپ گروپ اسپائس گرلز شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔برطا نوی فنکارایرک آئڈل کی آمد پر لوگ حیران ہوئے تاہم ، فنکار خود بھی پریشان ہوگئے۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

مزید خبریں :