13 اگست ، 2012
لاہور… لاہور کے جناح اسپتال میں پیدا ہونے والی 2بچیوں میں سے ایک پْر اسرار طور پر غائب ہو گئی، بچی کے والد محمد کاشف نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کی گمشدگی میں اسپتال کا عملہ ملوث ہے۔ بچی کی گمشدگی کے بعد والدین اور عزیز و اقارب سراپاء احتجاج بن گئے ہیں۔ ایم ایس اسپتال ڈاکٹر محمد افضل کا موٴقف ہے کہ لیبر روم سے دونوں بچیاں والدین کے حوالے کر دی تھیں، جبکہ گائنی وارڈ میں جڑواں بچیوں کے ساتھ ان کے3 اٹینڈنٹ بھی موجود تھے۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی موجودگی میں بچی کیسے غائب ہوئی اس کے لئے گائنی وارڈ کے سیکیورٹی گارڈ علی زیب کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جناح اسپتال سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی بچی کا مقدمہ اس کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔