Time 27 اگست ، 2019
کاروبار

ایف بی آر نے ری فنڈ پے منٹ سسٹم ’فاسٹر‘ متعارف کرا دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ’فاسٹر‘ کے عنوان سے نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آج سے ہورہاہے۔

اس سسٹم کے تحت کروڑوں روپے کے تسلیم شدہ فنڈز برآمد کنندگان کو جاری کئے جائیں گے جب کہ اس میں 5 برآمدی شعبے شامل ہیں۔ 

ٹیکسٹائل کا شعبہ جہاں زیرو ریٹنگ ریجیم بجٹ میں ختم کردی گئی تھی وہ بھی شامل کرلیا گیاہے۔ ریفنڈ کی مجموعی طلب کا حجم ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے لیکن تسلیم شدہ ری فنڈ کا حجم کروڑوں روپے میں ہے جو ’فاسٹر‘ نظام کے ذریعے جاری ہوں گے۔

5 برآمدی شعبوں میں زیرو ریٹنگ ریجیم ختم کئے جانے کی کامیابی کا دارومدار برآمد کنندگان کو فنڈز کے اجراء کی صلاحیت پر ہے۔

مزید خبریں :