14 اگست ، 2012
ماسکو…روس کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،اور ریکٹر اسکیل کے مطابق اسکی شدت 7.4 بتائی جارہی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جزیرہ سخالین کے شمال مشرق میں سمندر کے اندر 580کلومیٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے ۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کہا جاتا ہے کہ یہ زلزلہ سال کا شدید ترین زلزلہ ہے۔ادھر جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،اور یہ جھٹکے شمالی جاپان کے جزیرہ ہوکیڈو اور شمال مشرق میں ہونشو میں محسوس کیے گئے۔