16 اگست ، 2012
لندن … وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو ایکواڈور نے سیاسی پناہ دے دی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور نے خفیہ دستاویزات جاری کرکے دنیا بھرمیں ہلچل مچانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جولین اسانج کی ویب سائٹ وکی لیکس نے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سرکاری حکام سے متعلق خفیہ دستاویزات شائع کرکے دنیا بھر میں ہلچل مچادی تھی جس کے باعث بہت سے ممالک کے درمیان کشیدگی اور بد اعتمادی کی فضا بھی پیداہوگئی تھی۔