پاکستان
Time 23 نومبر ، 2019

20 ممالک کے اعلیٰ افسران کا موبائل ڈیٹا چوری، وزارت آئی ٹی نے ایڈوائزری جاری کردی

سرکاری حکام واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات، دستاویزات کا تبادلہ نہ کریں اور فوری واٹس ایپ کا نیا ورژن استمال کریں، ایڈوائزری— فوٹو: فائل

اسرائیلی کمپنی کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے اعلیٰ افسران کا موبائل ڈیٹا چوری کرنے کے معاملے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی کی جانب سے وفاقی اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی گئی ہئ جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے موبائل ڈیٹا چوری کیا گیا۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے موبائل فون ڈیٹا اور کالز تک رسائی کا نظام بنالیا ہے اور پیگاسس نامی وائرس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کے 1400 اعلیٰ حکام کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حکام واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات، دستاویزات کا تبادلہ نہ کریں اور فوری واٹس ایپ کا نیا ورژن استمال کریں۔

وزارت آئی ٹی نے وفاقی اداروں کو جاری کردہ ایڈوائزری میں مزید کہا ہے کہ 10 مئی سے پہلے خریدے گئے موبائل فون فوری تبدیل کردیے جائیں۔

مزید خبریں :