19 اگست ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب تین فٹ لمبی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش اس وقت ناکام بنادی گئی جب کولپور کے قریب ٹریک کی ساتھ مشکوک چیز دیکھ کر ڈرائیور نے ٹرین کا ایمرجنسی بریک لگا اُسے روک دیا اور انتظامیہ کو اطلاع دی، جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دھماکا خیز مواد کو قبضے میں لے لیا اور بم ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ، بم ڈسپوزل کے عملے نے ریلوے ٹریک پرنصب 3فٹ لمبی بارودی سرنگ ناکارہ بنادی، بارودی سرنگ راکٹ کے خول میں بنائی گئی تھی،دیسی ساخت اِس سرنگ میں تقریباً 15کلو گرام دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔