Time 25 نومبر ، 2019
پاکستان

نجی کالج کے پروفیسرپر تشددکرنیوالے طالب علم گرفتار

گذشتہ دنوں پروفیسر اعجاز پر طلباء کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،فوٹو: اسکرین گریب

ملتان میں نجی کالج کے پروفیسرپر سرعام تشددکرنےوالے مرکزی ملزم سمیت تینوں طالب علموں کوگرفتارکرلیاگیا۔

پولیس نے پروفیسراعجازپرسرعام تشدد کرنے و الے مرکزی ملزم حمزہ خان اوردیگر 2طالب علموں حسن فاروق اوراحمد کمال کو گرفتارکیا ہے۔

گذشتہ دنوں پروفیسر اعجاز پر طلبہ کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد طلبہ پروفیسر اعجاز کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پروفیسر اعجاز نے جیو نیوز کو بتایا کہ 12 جولائی کو کالج میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران ایک طالب علم کو بدتمیزی کرنے، آوازیں کسنے اور ہلڑ بازی کرنے پر تھپڑ مارا تھا، جس پر طالب علم کے ساتھیوں نے اسے 2 نومبر کو سرعام تشدد کانشانہ بنایا۔

پولیس نے 5 نومبر کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا تاہم ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور دباؤ پر انہیں معاف کردیا تھا۔

پروفیسر اعجاز کے مطابق اب ملزمان کے خلاف دوبارہ کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ دوبارہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز کےمطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزمان خود کو بچانے کے لیے پروفیسر پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :