19 اگست ، 2012
کراچی… خشک سالی کے سبب سندھ کاضلع تھرپارکرآفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے،اب تھر میں لوگوں کو آبیانے معاف کر دیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے خشک سالی کے باعث ضلع تھرپارکر کو آفت زدہ قرار دیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے تھرمیں بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ خشک سالی کی وجہ غذائی اشیا کی کمی ہوگئی ہے۔