پاکستان
19 اگست ، 2012

کراچی ،لاہور اور ملتان میں موبائل فون صارفین پریشان

کراچی ،لاہور اور ملتان میں موبائل فون صارفین پریشان

اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے حکام نے شرکت کی،اجلاس میں چند گھنٹوں کے لیے موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ادھر معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے کراچی ،لاہور اور ملتان میں دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ جبکہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے موبائل سروس بند کرنیکی درخواست کی تھی۔وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عید پر بعض علاقوں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے،انھوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موبائل سروس بند نہیں کی جارہی ہے،نماز عید سے اختتام تک کچھ مقامات پر موبائل سروس بند کی جاسکتی ہے،تاکہ دہشتگردی کے کسی بھی خطرے سے محفوظ رہا جاسکے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عید کے دن کراچی،لاہور اورملتان میں دہشتگردی کا خطرہ ہے۔دریں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو موبائل سگنلز کی بندش کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی،لاہور ،کوئٹہ اور ملتان میں موبائل سروس معطل ہونے سے شہری گومگوں کی کیفیت میں ہیں، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ میں تمام موبائل کمپنیوں کی سروس بند کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :