پاکستان
19 اگست ، 2012

گوجرانوالہ میں تین مقامی تھیٹروں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں تین مقامی تھیٹروں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی گئی ڈی سی او چوہدری امین نے بتایا کہ تھیٹر زکے لائسنس رینیو نہیں ہوئے، اس لئے پابندی عائد کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھیٹر بند کرنے کے احکامات ملے ہیں۔ تھیٹر پر پابندی کے خلاف پروڈیوسر اور فن کار سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کئی ڈرامے پیش کئے جانے تھے جن کے لئے ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں تھیٹر پر پابندی ہٹادی گئی ہے، ہمارے ساتھ کیوں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔تھیٹر مالکان ، فن کاروں اور پروڈیوسروں نے کہا ہے کہ اگر پابندی نہ ہٹائی گئی تو کل عید کی نماز احتجاجاً جی ٹی روڈ پر ادا کریں گے۔

مزید خبریں :