21 اگست ، 2012
لاہور… لاہور شہر میں عارضی طورپر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کر دیا گیا ہے،تاہم پنجاب کے دوسرے شہروں اور دیہات میں عیداورٹرو کے روز بھی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔عید کے دوسرے دن بجلی کی پیداوار 12ہزار میگاواٹ رہی،ترجمان انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق بجلی کی طلب 15ہزار میگا واٹ رہی جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ رہا۔ذرائع انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق لاہور میں تاحکم ثانی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی تاہم پنجاب کے چھوٹے شہروں اور قصبات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔