مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک سعودیہ دورے سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی، وزیراعظم کادورہ سعودی عرب تعلقات کونئی بلندیوں تک پہنچانےکےعزم کاآئینہ دار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دورہ پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا، سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کا کشمیرکاز کو او آئی سی پلیٹ فارم و دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال خوش آئند ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :