پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2019

مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

مراد سعید کے والد سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ائیرپورٹ پر روکا گیا، ذرائع

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعیداللہ آج پاکستان سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچے تھے اور سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ائیرپورٹ پر روکا گیا۔

ذرائع کے مطابق میلبورن پولیس امیگریشن نے سعیداللہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور سعیداللہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سعیداللہ ویزا دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

مزید خبریں :