پاکستان
22 اگست ، 2012

مظفر گڑھ:ہیڈ پنجندمیں کشتی ڈوبنے کا مقدمہ ٹھیکیداروں او ر ملاح کیخلاف درج

مظفر گڑھ:ہیڈ پنجندمیں کشتی ڈوبنے کا مقدمہ ٹھیکیداروں او ر ملاح کیخلاف درج

مظفر گڑھ… ہیڈ پنجند میں کشتی ڈوبنے کا مقدمہ تھانہ صدر علی پور میں درج کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقدمہ 3 ٹھیکیداروں اور ایک ملاح کے خلاف مسافروں کی مدعیت درج کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ہیڈ پنجند کے مقام پر گنجائش سے زیادہ مسافر ہونے کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی تھی،کشتی میں17 افرادسوار تھے،،ڈی سی او مظفرسیال کے مطابق ہیڈ پنجند میں ڈوبنے والے 11لاپتا افراد میں سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشتی الٹنے سے17افراد ڈوب گئے تھے ،6کو بچا لیا گیا ،10کی تلاش جاری ہے ۔

مزید خبریں :