پاکستان
22 اگست ، 2012

پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے وفد کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانگی

پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے وفد کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانگی

لاہور…پاکستانی پارلیمنٹیرینز کاایک وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگیا ہے۔بھارت جانے والے پارلیمنٹیرینز کے وفد میں جہانگیر بدر،صابر بلوچ،فیصل کریم کنڈی ،نفیسہ شاہ ،ندیم افضل چن،خرم دستگیر ،شازیہ مری،حاجی عدیل شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ جو سرکاری ڈائیلاگ ہوئے انھیں عوامی سطح پر آگے بڑھائیں گے ،ان کا کہناتھا کہ تجارت ، تعلیم، صحت اورسیاحت سمیت تمام ایشوز پر بات کریں گے،انہوں نے امید ظاہرکی کہ ڈائیلاگ سے یورو ایشیا ٹریڈ ورلڈ بنانے میں مدد ملے گی،دونوں ملکوں کے سارک چیمبر آف کامرس اسی ڈائیلاگ کے تحت انٹر ایکشن کریں گے، جہانگیر بدر نے کہا کہ وفد حکومتی سطح پر امن عمل اور ایشیا میں تجارت بڑھانے کے لیے بھارت جا رہا ہے، وفد میں تمام بڑی جماعتوں اور شعبوں کی نمائندگی ہے ، پارلیمنٹیرینز کے وفد کی بھارت روانگی پاک بھارت چوتھے ڈائیلاگ کاپراسیس ہے ۔

مزید خبریں :