پاکستان
22 اگست ، 2012

بھاشا ڈیم متفقہ منصوبہ ہے، جلد بنا لیا جائے گا، منیر احمد خان

لاہور…واپڈا کے سابق لیگل ایڈوائزر منیر احمد خان کا کہنا ہے کہ کالاباغ متنازعہ ہو چکا،بھاشا ڈیم چاروں صوبوں کا متفقہ منصوبہ ہے اسے جلد بنا لیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیرا حمد خان کا کہنا تھا کہ 25 سال بعد یہ پہلا بڑا ملکی منصوبہ ہو گا جو 12 ارب ڈالر سے مکمل ہو گا۔ سابق لیگل ایڈوائرز نے کہا کہ سیاست دانوں کو ہائیڈل ڈیموں کے لئے آگے آنا چاہیے ،پانی اور بجلی کا بحران اُسی وقت ختم ہو گا۔منیر احمد خا ن نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگی بجلی ہی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے افسوس آمروں نے اس کے لئے کچھ نہیں کیا اب ومجودہ حکومت اسے بنائے گی یہ مکمل قابل عمل اور بہترین منصوبہ ہے۔

مزید خبریں :