وفاقی کابینہ کا اجلاس؛نیب آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے کے مطابق نئے نیب آرڈیننس سے متعلق گفتگو ہوئی اور کابینہ نے اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس سے پہلے ان کیمرہ بریفنگ ہوئی جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس اورنیب قوانین کاجائزہ لیاگیا اس دوران ارکان نےکھل کراپنی آراءکا اظہارکیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کےلوگ اندر سےخوش ہیں اور اس پربینفشری(فائدہ اٹھانے والے) ہی شورمچا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیب آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش ہونےجارہاہے ،پارلیمنٹ میں جو چیز جائےگی تواس پرپارلیمنٹ کی مہرکے بعد قانون بننا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی کابینہ نےآج بلوایا تھا اور ڈی جی اے این ایف نے وفاقی کابینہ کو رانا ثناء اللہ کے کیس بارے بریف کیا۔

'بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 8لاکھ سےزیادہ افرادغیر مستحق تھے'

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 8لاکھ سےزیادہ افرادمستحق نہیں تھے،اسکینڈل سامنےآنےکےبعدان 8 لاکھ افرادکوبی آئی ایس پی کی فہرست سےنکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ معاشی استحصال ہورہاہے جس پر کابینہ نےشہریت کےمتنازع قانون کےمودی سرکارکےاقدام کی مذمت کی ہے جب کہ کابینہ نےکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی بھی مذمت کی اورمذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتےمیں وزیراعظم اشیائےخوردونوش پر 6 ارب کی سبسڈی کاپروگرام شروع کریں گے، حکومت کی جانب سے فنانشل اسسٹنس کارڈکااجرا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ہیلتھ کارڈکےذریعےصحت کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

'وزیراعظم کاہر شہر میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولنےکا عزم ہے'

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہر شہر میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولنےکا عزم ہے، ملک کے َپسے ہوئےطبقات کے لیے وزیراعظم کے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کے اقدام کوکابینہ نے سراہا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ نےفیصلہ کیاہےکہ ناروےکےشہری کےجرائم پرتحقیقات کرائی جائیں،نارویجن شہری محمداویس زیادتی اورگھریلو تشدد کے بعد پاکستان آگیا تھا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں مجموعی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،2020 عوام کی ترقی،خوشحالی اورریلیف کاسال ہوگا،اس سال معیشت کی بہتری کےفوائدعام شہریوں کودیےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ برآمدات میں 4.7فیصداضافہ ہوا ہے اور سروسزٹریڈبیلنس میں 6.6فیصد بہتری آئی ہےجب کہ ٹریڈبیلنس میں 40 فیصدکمی آئی ہے اس کے علاوہ فارن ایکسچینج میں 14فیصدبہتری آئی ہے اور ٹیکس وصولی میں بھی 17فیصد اضافہ ہواہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کونسل کے فیصلوں کی توثیق

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ کابینہ نے 23دسمبر کے اقتصادی رابطہ کونسل(ای سی سی )کے فیصلوں کی توثیق کی ہے جب کہ کابینہ نےنیشنل کالج آف آرٹس کو ادارہ بنانے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ شاہدسلیم خان کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوڈی جی سی ایل) کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنےکی منظوری دینے کے ساتھ محمدہاشم کواسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززکاسربراہ بنانےکی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مزید خبریں :