22 اگست ، 2012
کراچی … عید کے تیسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے عید کے تیسرے روز بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کیا گیا ، جس کے باعث شام کے اوقات میں سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک جام سے نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف جانے والی سڑک بری طرح متاثر ہے جبکہ سفاری پارک کے مقام پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔ نمائش چورنگی اور مزائد قائد کے اطراف بھی ٹریفک جام ہے جبکہ ناظم آباد نمبر 7 ، عائشہ منزل، واٹر پمپ اور سہراب گوٹھ کے علاقے بھی ٹریفک جام کے باعث شدید متاثر ہیں۔ پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لئے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔