پاکستان
23 اگست ، 2012

فیصل آباد:ملزمان کا نوجوان پر مبینہ تشدد ،با ل اور بھنویں مونڈ دیں

فیصل آباد:ملزمان کا نوجوان پر مبینہ تشدد ،با ل اور بھنویں مونڈ دیں

فیصل آباد…فیصل آبادمیں ملزمان نے نوجوان کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔پولیس کے مطابق فیصل آبادکے نواحی علاقے 402 گ ب میں نوجوان پر مبینہ تشددکیا گیا۔متاثرہ نوجوان کبیر نے الزام عائد کیا کہ بعض شرابی علاقے میں بدمعاشی کرتے ہیں اور مجھ سے رقم مانگی، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اورسر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔پولیس نے12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

مزید خبریں :