Time 04 جنوری ، 2020
کھیل

برطانوی کیوریٹر نیشنل اسٹیڈیم میں وکٹوں کی تیاری کے سامان کی خستہ حالی پر حیران

پاکستان میں معیاری کرکٹ پچز کی تیاری میں مدد کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کنسلٹنٹ برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچ کر اینڈی ایٹکنسن نے نیشنل اسٹیڈیم کی پیچز کا معائنہ کیا، گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی اور اسٹیڈیم میں وکٹوں کی تیاری کے لیے رکھے گئے سامان کی خستہ حالی پر حیرت کا بھی اظہار کیا۔

کراچی کے بعد غیر ملکی کیوریٹر ملتان، پنڈی اور لاہور سینٹرز کا دورہ کریں گے اور پچزکے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تفصیلی رپورٹ دیں گے۔

 علاوہ ازیں وہ پی سی بی کو  تجاویز دیں گے کہ پچز کی کوالٹی میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے۔

اینڈی پہلی بار 2001 میں پاکستان آئے تھے، 2004 اور 2006 میں بھارت کی سیریز کے لیے بھی وہ پاکستان آچکے ہیں۔

مزید خبریں :