23 اگست ، 2012
لاہور…ملک کے دریاوٴں اور بیراجوں پر پانی کا بہاوٴ معمول کے مطابق ہے،ترجمان ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 56ہزار اور اخراج ایک لاکھ 40ہزار کیوسک ہے، جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 43ہزار 300 اور اخراج 43ہزار300 کیوسک ہے،ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 63ہزار کیوسک اور اخراج 13ہزار اور دریائے چناب پر مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ 26ہزار 800کیوسک اور اخراج 91ہزار 800 کیوسک ہے۔