23 اگست ، 2012
حیدرآباد… ٹنڈوآدم واقعے کامرکزی ملزم اقبال شیخ اسپتال سے فرار ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اقبال شیخ نے واش روم جانے کابہانہ کیااورفرارہوگیا۔ٹنڈوآدم واقعے میں اقبال شیخ شدیدزخمی ہوگیا تھا،ملزم کوسول اسپتال حیدرآبادمیں طبی امدادی دی جارہی تھی کہ وہ فرار ہو گیا ۔پولیس حکام کے مطابق اقبال شیخ کی نگرانی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ۔ اقبال شیخ اپنے رشتے داروں کے ساتھ فرارہوا،ملزم کی دوبارہ گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔