حب ریلی 2020: صاحبزادہ سلطان پری پیئرڈ کیٹیگری کے فاتح قرار

فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی صاحبزادہ سلطان کے نام رہا،فوٹو:جیو نیوز

حب ریلی کراس کے ساتویں ایڈیشن میں صاحبزادہ سلطان محمد علی پری پیئرڈ کیٹیگری کے چیمپیئن بن گئے جبکہ  خواتین کی کیٹیگری کا ٹائٹل تشنا پٹیل نے حاصل کرلیا۔

میکس ڈرٹ ارینا کے 20 کلومیٹر ٹریک پرکانٹے کے مقابلے ہوئے، اسٹاک، پری پیئرڈ اور ویمنزکیٹیگری میں پاکستان کے ماہر ڈرائیورز نے شرکت کی۔

 پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ  فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی صاحبزادہ سلطان کے نام رہا۔

 رونی پٹیل دوسرے اور آصف امام تیسرے نمبرپر رہے۔

 اسٹاک کیٹیگری اے میں جیون ہوتھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ شعیب ملک دوسرے اور امام علی شاہ تیسرے نمبرپر رہے۔

 اسٹاک میں فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ جیون ہوتھ نے حاصل کیا۔ 

اسٹاک میں فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ جیون ہوتھ نےحاصل کیا،فوٹو:جیو نیوز

تیز ترین لیپ مکمل کرنے پرپری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان محمد علی کو 3 لاکھ جب کہ اسٹاک کٹیگری میں جیون ہوتھ کو 2 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

ویمنز کیٹیگری میں تشنا پٹیل نے بازی ماری، تشنا نے مقررہ فاصلہ 17 منٹ 49 اعشاریہ 9 سیکنڈز میں طے کیا۔  

گزشتہ سال کی چیمپیئن سلمٰی خان نے پریکٹس کے دوران گاڑی الٹنے کے باعث ریس میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں :