24 اگست ، 2012
لاہور …لاہور میں ہائی کورٹ کے ملازم کو سرکاری رہائش گاہ پر پر اسرار انداز پر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پونچھ ہاوٴس کے رہائشی پینتالیس سالہ مظہراقبال غوری ہائی کورٹ میں ریڈر تھے اور گھر پر اکیلے تھے،ان کے بچے ننھال میں تھے، مقتول مظہر اقبال غوری کی گردن پر ڈوپٹہ لپٹا تھا اوراُن کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ گھروالوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق مقتول کوگلے میں دوپٹہ لپیٹ کرموت کے گھاٹ اتاراگیا ۔