پاکستان
24 اگست ، 2012

آگے بڑھنے کے لیے مشکل فیصلے کرناہوں گے،عمران خان

 آگے بڑھنے کے لیے مشکل فیصلے کرناہوں گے،عمران خان

اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیسے پاکستان کوچلایا جا رہا ہے اس طرح ہم آگے نہیں بڑھ سکتے آگے بڑھنے کے لیے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔وفاقی دارلحکومت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے مشکل فیصلے کرناہوں گے،ملک میں جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ضروری ہے، پاکستان کے پاس کوئی شارٹ کٹ نہیں، انہوں نے افسوس سے کہا کہ پاکستان میں قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا،یہاں کا المیہ مافیا کی موجودگی ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کامسئلہ یہ نہیں کہ ہمیں پتانہیں کے کیاکرناہے انہوں نے فخریہ کہا کہملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ممبرزپی ٹی آئی میں رجسٹر ڈہوئے جس کیلئے تحریک انصاف نے ممبر شپ کمپین چلائی ہے۔

مزید خبریں :