کاروبار
08 فروری ، 2012

پاکستان اور ایران کا باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد… پاکستان اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچایا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایران کے نائب صدر علی سعید لو۔ ali Saeed lou۔ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک۔ ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت کی گئی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر میں پاکستان کی برآمدات محض 15 کروڑ ڈالر ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ریل کے ذریعے تجارت کے فروغ اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمد پر عائد ٹیکسوں کی شرح کم کرے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو مقابلے کی فضا مل سکے۔ ملاقات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے اسمگلنگ سے پاکستانی منڈیوں کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں :