پاکستان
Time 17 فروری ، 2020

حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

فائل فوٹو

حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

حبیب بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیویارک میں حبیب بینک کی برانچ 31 مارچ 2020 سے بند کی جا رہی ہے، برانچ بند کرنے کا اقدام نیویارک کے اسٹیٹ بینکنگ قوانین کے تحت کیاجا رہا ہے  اور برانچ کی رضاکارانہ بندش کے بعد امریکا میں حبیب بینک کی کوئی برانچ آپریٹ نہیں کرے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ حبیب بینک پاکستان اور دیگر ملکوں میں اپنےکلائنٹس کی یو ایس ڈالر بینکنگ ضروریات پوری کرتا رہےگا،نیویارک برانچ بند کرنے میں تعاون پر نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ فائنانشل سروسز ، نیویارک کے فیڈرل ریزروبینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا تعاون بھی شکر گزار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بین الاقوامی معیار کی پاسداری اور پروٹوکول ہمارے بزنس کا حصہ ہے، حبیب بینک بین الاقوامی معیار کی پاسداری کرتے ہوئے پروگریسو بینکنگ پریکٹس کے عزم پر قائم ہے۔

مزید خبریں :