25 اگست ، 2012
فیصل آ باد…فیصل آ باد میں مخالفین کی جانب سے تشدد کی شکایت تھانے میں درج کروانے پر مخالفین نے مبینہ طور پر خاتون کی ناک کاٹ دی، جڑانوالہ کی رہائشی خاتون رقیہ بی بی کے مطابق گزشتہ دنوں محلے والوں سے تلخ کلامی پر مخالفین نے اس کو اور شوہر کو مارا پیٹا ،اور تشدد کا نشانا بنایا اور مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کی ،جس سے ہر خاتون نے لنڈیانولہ تھانے میں ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی ، خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانے میں شکایت کرنے کی رنجش پر مخالفین نے ناک کاٹ دی ،اور شوہر کو زخمی کردیا ،خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا کہنا کے کہ واقعے کے خلاف خاتون کی جانب سے درخواست آنے پر کارروائی کی جائے گی۔