پاکستان
26 اگست ، 2012

تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں 13فٹ کا اضافہ ریکارڈ

تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں 13فٹ کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد…تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں2 روزکے دوران 13فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1519.94فٹ ریکارڈ کی گئی،تربیلاڈیم میں پانی کی آمد2لاکھ61ہزار100 اوراخراج1لاکھ10ہزار کیوسک ہے۔اِس کے علاوہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1177.65فٹ ریکارڈ کی گئی ،منگلا ڈیم میں پانی کی آمد27ہزار404 اوراخراج12ہزار کیوسک ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابقدونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 80لاکھ76ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں :