او آئی سی کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے  کشمیر کی سربراہی میں 7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ۔

 دفتر خارجہ کے مطابق  7 رکنی وفد او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا ہے۔

او آئی سی کا وفد 6 مارچ تک اپنے دورے کے دوران  آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کرے گا اور بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خراب صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

  او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کے وفد کے ہمراہ دورے کا مقصد 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات کا جائزہ لینا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیےجامع رپورٹ تیارکرنا ہے ۔

مزید خبریں :