27 اگست ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، 2 ایس ایس پی ریڈزون کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں، ایس ایس پی آپریشن کو خارجی جبکہ ایس ایس پی کو داخلی سیکیورٹی کا نگران بنایاگیا ہے، ریڈزون کے اندر 3 ایس پی سیکیورٹی کی نگرانی پر مامور ہیں جبکہ خصوصی سیکیورٹی کے لیے7 سواہل کار تعینات اور ریڈ زون میں ہائی الرٹ ہے۔اس کے علاوہ ریڈزون کی سیکیورٹی کے لیے مارگلہ پہاڑیوں پر بھی اہل کار تعینات کئے گئے ہیں اور ریڈزون کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے،اِس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے اہل کار بھی تعینات ہیں۔