27 اگست ، 2012
اسلام آباد…نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے احترام میں عدالت میں پیش ہونا متفقہ فیصلہ ہے۔ وزیراعظم کی این آراو عمل درآمد کیس میں آمد سے قبل وہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ ہوجائے کہ عدلیہ کے احترام میں ہمیں جانا ہے تو کوئی چیز باقی نہیں رہ جاتی، عدلیہ کے احترام میں عدالت میں پیش ہونا متفقہ فیصلہ ہے۔