27 اگست ، 2012
اسلام آباد…اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ وزیراعظم عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں،عدالت میں قانونی پوزیشن لی جائے گی، جوبھی کہوں گا عدالت میں کہوں گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ امید ہے کہ ادارے عزت کا مظاہرہ کریں گے، وزیراعظم نے سیاسی طور پر نہایت تدبر کا مظاہرہ کیا، آج عدالت کے سامنے زیر سماعت معاملہ خط لکھنے کا نہیں ہوگا، وزیراعظم عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں،آئین سب کا ہے، غیرجانبداری سے اسکے مطابق فیصلہ کرنا ہے،۔