پاکستان
27 اگست ، 2012

سابق وزیراعظم کیخلاف فیصلے پر تحفظات تھے، قمر زمان

سابق وزیراعظم کیخلاف فیصلے پر تحفظات تھے، قمر زمان

اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف فیصلے پر تحفظات تھے اس کے باوجود ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں ۔وہ وزیراعظم کی این آراو عمل درآمد کیس میں آمد سے قبل وہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے وزیر اعظم پھر آرہے ہیں ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، البتہ اس کے گزشتہ فیصلے کودل سے تسلیم نہیں کرتے، عہدے کوئی چیز نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی عدالت نے طلب کیا ہم حاضر ہوئے ہیں، عدالت نے بھی کہا ہے کہ درمیانی راستہ نکلنا چاہیے، ہم کیا عدالت کا حکم نہیں مانتے، ہمیں سابق وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ فیصلے پر بھی تحفظات تھے، عوام کی رائے جاننا بہتر کام ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جواب دہی عدالت کے اندر ہے، آپ(صحافیوں) کی عدالت میں نہیں، ہماری پوزیشن بڑی واضح ہے، حکومت کی پوزیشن آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ فیصلہ درست نہیں تھا مگر میں عدالت آنا یا اس کا احترام کرنا نہیں چھوڑ سکتا۔ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جو طے شدہ ہے، اگر اپوزیشن بیٹھ کر بات کرتی ہے تو ہم اس سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، خواہش تو یہ ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدذوالفقار علی بھٹو کو عدالتیفیصلے پر قتل کیا گیا، اس کے باوجود ہم ججز کی بحالی میں سب سے آگے تھے۔

مزید خبریں :