کاروبار
08 فروری ، 2012

بزنس ٹرین کاٹھیکہ لینے والی کمپنی ایک کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی

بزنس ٹرین کاٹھیکہ لینے والی کمپنی ایک کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی

لاہور… بزنس ٹرین کاٹھیکہ لینے والی نجی کمپنی صرف پانچ روز میں ہی ریلوے کی ایک کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نے فوری بقایاجات جمع نہ کرائے تو ٹھیکہ منسوخ کر دیا جائے گا۔لاہور اور کراچی کے درمیان نجی شعبے کے اشتراک سے تین فروری کو نئی بزنس ٹرین چلائی گئی ہے۔معاہدے کے مطابق بزنس ٹرین چلانا ریلوے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اور دوران سفرکھانا سمیت دیگر سفری سہولتوں کی فراہمی نجی شعبے کی ذمہ داری تھی۔بدلے میں نجی شعبہ ریلوے کو روزانہ 30 لاکھ روپے ٹرین کی روانگی سے قبل ادا کرنے کا پابند تھا۔معاہدے کی روشنی میں گذشتہ پانچ روز کے دوران نجی شعبے کو ڈیرھ کروڑ روپے ریلوے کو جمع کراناتھا۔لیکن اس نے صرف پچاس لاکھ روپے جمع کرایا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کا یہ عمل معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :