دنیا
28 اگست ، 2012

دمشق کے قریب باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا

دمشق کے قریب باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا

دمشق … شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرا یا ۔ فری میرین آرمی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوموار کو دارالحکومت کے گرد و نواح میں فوجی گن شپ ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 مار گرایا۔ باغیوں نے یو ٹیوب پر ایک وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کو آگ لگی ہوتی ہے لیکن آزاد ذرائع سے باغیوں کے دعویٰ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔عربی اخبار کے مطابق فری میرین آرمی نی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہن شپ فوجی ہیلی کاپٹر گزشتہ چند دنوں سے دمشق کے گرد و نواح میں باغیوں کے خلاف سرگرم عمل تھا۔

مزید خبریں :