28 اگست ، 2012
کراکس … لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ہفتہ کو وینزویلا کے آمووے ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 48افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوموارکو بھی ریفائنری میں دو ٹینکروں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے جبکہ آگ بجھانے والا عملہ سرگرم عمل تھا۔ فالکن ریاست میں آمووے ریفائنری کا شمار دنیا کی بڑی ریفائنریوں میں کیا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے لیکن دو ٹینکروں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ آئل ریفائنریوں میں 6 لاکھ 45 ہزار بیرل تک یومیہ تیل صاف کیا جاتا ہے۔