دنیا
28 اگست ، 2012

امریکاباغیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، شامی وزیر خارجہ

امریکاباغیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، شامی وزیر خارجہ

لندن…شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ حکومت مخالف باغیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شام کیمیائی ہتھیار نصب نہیں کرے گا۔ برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ “کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شامی وزیر خاجہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرو رسوخ کو روکنے کیلئے شام کو استعمال کررہا ہو اور خلیجی ممالک کو امریکی اسلحہ فروخت کرنے کیلئے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر بیان کررہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شام کے خلاف امریکا اہم کردارہے جبکہ دیگر آلہ کار ہیں۔

مزید خبریں :